ترک وزیر اعظم احمد دائود اوغلو نے مسجد اقصٰی میں موجود فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس فعل کو وحشیانہ عمل قرار دیا۔
ترک خفیہ ایجنسی کے دفتر میں ایک بریفنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے دائود اوغلو نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے
سخت ردعمل کا سامنا کرنا چاہئیے ہے اور ترکی فلسطینیوں اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔
ان کا کہنا تھا " ہم 35 یہودی آبادکاروں کی جانب سے الحرم الشریف کے مقام پر دورے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی کے احاطے کی روحانی اقدار اور حساسیت کو پامال کردیا ہے۔